14 مارچ 2015 - 19:55
ابو ظبی نے نوے لبنانی خاندانوں کو ملک سے نکال دیا

ابوظبی کی حکومت نے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں میں نوے لبنانی خاندانوں ملک بدر کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر ایک عدالت کی جانب سے فلسطین کی استقامتی تحریک" حماس" کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کے بعد ابو ظہبی کی حکومت نے لبنان کی استقامتی تحریک" حزب اللہ" کی حمایت کرنے کے الزام کے تحت نوے لبنانی خاندانوں کو بے دخل کردیا ہے۔ 

لبنان کے ایک اعلی عھدیدار نے کہا ہے کہ ابوظبی سے ان لبنانی خاندانوں کو محض صیہونیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی پالیسی تحت نکالا گیا ہے۔ ابو ظبی کی حکومت نے اپنے اس اقدام کی کوئی معقول وجہ نہیں بتائی ہے تاہم ابوظبی کی حکومت نے ان لبنانی خاندانوں پر یہ الزام ضرور لگایا ہےکہ وہ حزب اللہ کی سیاسی اور مالی حمایت کررہے ہیں تاہم ابوظبی حکومت اپنے اس الزام کو ثابت نہیں کرسکی۔
قابل ذکر ہے بعض عرب ممالک صیہونی حکومت کے منشاء کے مطابق ملک کے اندر اور عالمی سطح پر حزب اللہ کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کی صیہونی سازشوں پرعمل پیرا ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ ایک ہماہنگ اقدام کے تحت، بعض عرب ملکوں نے حماس اور حزب اللہ کے خلاف منظم انداز میں کام شروع کردیا ہے۔

.......

/169